27 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 20:53
کراچی :جیل چورنگی کے قریب موبائل پر دستی بم حملہ،اہلکار زخمی
جیو نیوز - کراچی.........کراچی میں جیل چورنگی کے قریب پولیس موبائل پر دستی بم حملہ ہوا ہے۔ذرائع کے مطابق نامعلوم ملزمان نے جیل چورنگی کے قریب کھڑی پولیس موبائل پر دستی بم سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں ایک اہلکار زخمی ہوا ہے۔ زخمی اہلکار کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔