تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
27 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 20:37

وزیراعلیٰ پنجاب کی تعلیمی اداروں کے سیکورٹی پلان پر عملدرآمدکی ہدایت

جیو نیوز - لاہور........پنجاب کے وزیراعلیٰ شہباز شریف نے تعلیمی اداروں کے لیے سکیورٹی پلان پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے لاہور میں امن و امان کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کی۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ نے اشتعال انگیز لٹریچر اور مواد پھیلانے والوں کے خلاف بلا امتیاز کاروائی کی ہدایت بھی کی۔ وزیراعلیٰ پنجاب سے چیئرمین ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی ایس ایم منیر کی قیادت میں کینیڈا، پاکستان بزنس کونسل کے وفد نےملاقات کی۔ وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ قوم دہشت گردی کی لعنت سے ہمیشہ کے لئے چھٹکارا پانے کے لئے متحد ہو چکی ہے۔ وزیراعلیٰ سے لاہور پریس کلب کے صدر ارشد انصاری کی قیادت میں وفد نےبھی ملاقات کی۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے وفد کو یقین دلایا کہ حکومت صحافیوں کے رہائشی مسائل حل کرنے میں گہری دلچسپی رکھتی ہے۔ چین کی ایک کمپنی کے اعلیٰ حکام نے بھی وزیراعلیٰ شہباز شریف سے ملاقات کی اورپنجاب میں ایل این جی سےبجلی تیار کرنے کے منصوبے میں دلچسپی کا اظہار کیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.