تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
27 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 22:45

کراچی:لکڑی کے گودام میں لگی آگ بے قابو، قریبی عمارتیں لپیٹ میں آگئیں

جیو نیوز - کراچی......کراچی میں حاجی کیمپ کے قریب لکڑی کے گودام میں اچانک بھڑک اٹھنے والی آگ پر تاحال قابو نہیں پایا جاسکا ، آگ نے قریبی عمارتوں کو بھی لپیٹ میں لے لیا ہے ،فائر بریگیڈ کی متعدد گاڑیاں آگ پر قابو پانے میں مصروف ہیں۔ فائر بریگیڈ نے آگ کو تیسرے درجے کی آگ قرار دے دیا ہے ۔قریبی رہائشی علاقوں کےمکین محفوظ مقامات پرمنتقل ہوناشروع ہوگئے تاہم عمارت سےباہرنکلتےہوئےچوٹ لگنےسےایک خاتون زخمی ہوگئی۔حاجی کیمپ کے قریب لکڑی کے گودام میں لگنے والی آگ پر تا حال قابو نہیں پایا جاسکا ہے ، فائر بریگیڈ کا عملہ 7 گاڑیوں اور اسنارکل کی مدد سے آگ بجھانے میں مصروف ہے ، آگ پھیلنے کے باعث قریبی رہائشی عمارتوں کو بھی خطرات لاحق ہوگئے ہیں اور رہائشی افراد اپنی مدد آپ کے تحت عمارتوں سے نکلتے رہے، اس دوران ریسکیو ٹیموں نے بھی انہیں نکالنے میں مدد فراہم کی ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.