تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
28 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 5:51

کراچی:ٹمبرمارکیٹ میں لگی آگ پرقابو پالیاگیا

جیو نیوز - کراچی......کراچی کی ٹمبرمارکیٹ میں لگی آگ پرقابو پالیاگیا۔کراچی کی ٹمبر مارکیٹ میں رات دو بجے کے قریب آگ لگی ۔ کراچی کے پرانا حاجی کیمپ میں لکڑیوں کے ایک گودام میں رات ایک بجے کے بعد اچانک آگ بھڑک اٹھی ،جس نے قریبی عمارتوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ قریبی رہائشی عمارتوں میں موجود لوگوں نے بمشکل اپنی جان بجائی ۔آگ سےمتاثرہ گودام کےقریب ایک عمارت میں دو بزرگ افراد کافی دیر تک محصور رہے جنہیں اہل علاقہ نے اپنی مدد آپ کے تحت نکالا۔تنگ گلیوں کے باعث بھی فائر بریگیڈ کے عملے کو آگ بجھانے میں مشکلات کا سامنا رہا ۔ ایسی صورت حال میں اسنکارکل بھی کارگر ثابت نہ ہوسکی ۔ فائر بریگیڈ کی گاڑیوں میں پانی ختم ہونے کےباعث ایک موقع پر امدادی کارروائی میں تعطل بھی آیا ۔ آگ لگنے کےکچھ دیر بعد علاقے کی بجلی بھی بند ہوگئی جس سے امدادی کاموں میں مشکلات کاسامنا رہا ۔چیف فائر آفیسر احتشام الدین نے جیو نیوز سے گفت گو میں کہاکہ ٹمبر مارکیٹ کی تنگ گلیوں اورتیز ہوا کی وجہ سے آگ بجھانے میں مشکلات ہیں لیکن آگ کو محدود کردیا گیا ہے ، جلد قابو پالیں گے۔آگ کے نتیجے میں اب تک کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی تاہم متاثرہ گوداموں میں موجود لاکھوں روپے مالیت کی لکڑی جل کر راکھ ہوگئی۔علاقے میں لکڑیوں کے متعدد گودام ہیں ، آگ پھیلتے ہی دیگر افراد نے اپنے گوداموں سے لکڑی اور دیگر سامان نکال کر محفوظ مقام پر منتقل کرنا شروع کردیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.