تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
28 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 5:35

جیل چو رنگی کے قریب پولیس موبائل پر دستی حملے میں 2 پولیس اہلکار زخمی

جیو نیوز - کراچی......کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس کے 2مبینہ مقابلوں میں 2 افراد ہلاک ہو گئے جبکہ ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیاجبکہ جیل چو رنگی کے قریب پولیس موبائل پر دستی حملے میں 2 پولیس اہلکار زخمی ہو گئے۔پولیس کے مطابق مومن آباد تھانے کی حدود میں اسنیپ چیکنگ کے دوران پولیس اور ملزمان کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشت گرد مارے گئے ملزمان کے قبضہ سے اسلحہ ہینڈگرنیڈ اور چھینی ہو ئی گاڑی ملی ہے جبکہ سرجانی ٹاون میں مبینہ پولیس مقابلہ میں اسٹریٹ کرمنل ڈکیت زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔ملزم 3ڈکیتیوں میں ملوث ہے جسے مدعی نے شناخت کرلیا ہے۔دوسری جانب پولیس کے مطابق جیل چورنگی کے قریب فیروز آباد تھانے کی موبائل معمول کے گشت پر تھی کہ نا معلوم موٹر سائیکل سوار پولیس موبائل پر کریکر پھینک کر فرار ہو گئے کریکر حملے کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکار زخمی ہو گئے جسے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.