تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
28 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 11:0

اسلام آباد پولیس کا دہشتگردی سے نمٹنے کیلئے عوام کی مدد لینے کا فیصلہ

جیو نیوز - اسلام آباد .....اسلام آباد پولیس نے دہشتگردی سے نمٹنےکیلئے عوام کی مدد لینے کا فیصلہ کرلیا ہے،اس سلسلے میں تھانے کی سطح پر مقامی نوجوانوں کی کمیٹیاں بنائی جائینگی،جنہیں پولیس کے خصوصی کارڈ جاری کئے جائینگے۔ آئی جی اسلام آباد طاہر عالم کے مطابق ان کمیٹی ممبران کو پولیس کےخصوصی کارڈ جاری کئے جائیں گے، شہری اپنےاردگرد کے ماحول پر نظررکھیں،مشکوک افراد،اسلحہ اورگاڑیوں سے متعلق اطلاع قریبی تھانے یا15پر دیں۔آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ تھانے کی سطح پر بنائی جانے والی کمیٹیوں میں شمولیت کے خواشمند نوجوان مقامی پولیس اسٹیشن میں اپنے کوائف جمع کرائیں ،خواتین بھی اس فورس میں شامل ہوسکتی ہیں وہ اس حوالے سے ویمن پولیس اسٹیشن میں اپنا نام درج کرائیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.