تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
28 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 12:53

پشاور:سرکاری جامعات میں سرما کی تعطیلات میں 3دن کی توسیع

جیو نیوز - پشاور......جامعہ پشاور اور اس سے ملحقہ تمام سرکاری یونیورسٹیوں میں موسم سرما کی تعطیلات میں3 دن کی توسیع کا اعلان کیا گیا ہے۔پشاوریونیورسٹی کے ترجمان نے جیو نیوز کو بتایا کہ یونیورسٹی کی تعطیلات میں 3 دن کی توسیع کردی گئی ہے۔جامعہ پشاور اب 29 دسمبر کی بجائے یکم جنوری کو کھلےگی۔ترجمان نے بتایا کہ جامعہ پشاورمیں سکیورٹی کی صورتحال بہتر بنانے کے لئے کوئیک رسپانس اسکواڈ کو ذمہ داریاں سونپ دی گئی ہیں۔ سکیورٹی کے حوالے سے اہم اجلاس پیر کو طلب کیا گیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.