28 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 14:29
پی ٹی آئی کا دہشتگردی کیخلاف حکومت سے تعاون جاری رکھنے کا فیصلہ
جیو نیوز - اسلام آباد......... عمران خان کی زیرصدارت تحریک انصاف کی کورکمیٹی کا اجلاس ہوا ہے جس میں تحریک انصاف نے دہشت گردی کے خلاف حکومت سے تعاون جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ تحریک انصاف کی کور کمیٹی نے کہا ہے کہ حکومت کے ساتھ 3 نکات پر ڈیڈ لاک برقرار ہے، موجودہ ملکی حالات کے تناظر میں تحریک انصاف بہت لچک دکھا چکی، تحریک انصاف انتخابات میں دھاندلی کے موقف سے پیچھے نہیں ہٹی۔