تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
28 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 16:38

داخلی سیکورٹی سے متعلق اعلیٰ سطح کا اجلاس منگل کو طلب

جیو نیوز - اسلام آباد........وزیر اعظم نواز شریف نے داخلی سیکورٹی سے متعلق اعلیٰ سطح کا اجلاس منگل کو طلب کر لیا۔ اجلاس میں انسداد دہشت گردی کے قومی لائحہ عمل پر پیش رفت کا جائزہ لیا جائے گا۔ وزیر اعظم نواز شریف نے انسداد دہشت گردی منصوبے پر اہم اجلاس منگل کو طلب کر لیا ہے۔ وزیر داخلہ چودھری نثار سمیت دیگر وفاقی وزرا، قانونی وسیاسی معاونین اور مشیر بھی اجلاس میں شریک ہوں گے۔ذرائع کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف، ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹننٹ جنرل رضوان اختر بھی اجلاس میں شرکت کریں گے۔وزیر اعظم کی زیر صدارت اجلاس میں دہشت گردی کے خلاف کارروائیوں میں پیش رفت کا جائزہ لیا جائے گا اور آئندہ کی حکمت عملی طے کی جائے گی ،اجلاس میں خصوصی عدالتی نظام اور دہشت گردوں کو جلد سزائیں دینے کے طریقہ کار بھی غور ہو گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.