تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
28 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 22:35

میرپور آزادکشمیر میں 70 سالہ خاتون کے گھرپرڈکیتی

جیو نیوز - مظفر آباد.....میرپورآزادکشمیر میں ڈاکوؤں نے ایک گھر میں گھس کر معمر خاتون کو زہریلی دوا پلائی اور رسیوں سے باندھ دیا، ملزمان لوٹ مار کے بعد فرار ہوگئے۔ پولیس نے متاثرہ خاتون کی نشاندہی پر دو عورتوں سمیت 5ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ واقعہ میرپورآزادکشمیر کے نواحی علاقے چک سواری میں پیش آیا۔ جہاں 70 سالہ خاتون کے گھر ڈکیتی کی واردات ہوئی ، ڈاکوؤں نے معمرخاتون کو زہریلی دوا پلائی اور رسیوں سے باندھ کر گھر میں موجود ساز و سامان لوٹ کر فرار ہوگئے۔ پولیس کے مطابق خاتون کے گھر والے لندن میں مقیم ہیں اور وہ گھر میں اکیلی رہتی تھیں، 2 روز بعد بیٹی گھر آئی تو بوڑھی ماں کو رسیوں کی قید سے آزادی ملی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ بزرگ خاتون کی نشاندہی پر ڈکیتی میں ملوث 2 عورتوں سمیت 5 ملزم گرفتار کرلیے ہیں، 70 سالہ بزرگ خاتون جنہیں ملزمان نے زہریلی دوا پلائی تھی وہ اسپتال پہنچ کر انتقال کرگئیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.