تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 1:49

مشرف کچھ عناصر کے ساتھ مل کر سندھ حکومت گرانا چاہتے ہیں، زرداری

جیو نیوز - گڑھی خدا بخش.....سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے الزام لگایا ہے کہ پرویزمشرف کچھ عناصر کے ساتھ مل کر سندھ حکومت کو غیر مستحکم کرنا چاہتے ہیں۔ ایسی کسی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ایک بیان میں آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ گزشتہ کئی ماہ سے سندھ حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی سازشیں جنم لے رہی ہیں۔ سابق صدر پرویز مشرف کچھ عناصر کے ساتھ مل کر پیپلز پارٹی کی صوبائی حکومت کو گرانے کی سازشیں کر رہے ہیں۔ آصف علی زرداری نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی ایک متحد سیاسی جماعت ہے۔ ایسی کسی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دے گی ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.