29 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 3:10
لاہورمیں دھند کا راج، پروازوں اور ٹرینوں کا شیڈول معطل
جیو نیوز - کراچی.....لاہور اور گردو نواح میں دھند کا راج ہونے کے باعث پروازوں اور ٹرینوں کا شیڈول معطل ہوگیا، سڑکوں پر بھی ٹریفک کی روانی متاثر ہے اور مال روڈ،کنال روڈاورگلبرگ میں صبح سویرےسفرکرنےوالوں کودشواری کا سامنا ہے۔ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق شدیددھندکےباعث ایئرپورٹ پرفلائٹ آپریشن معطل کردیا گیا جبکہ دھندکےباعث ٹرینوں کاشیڈول بھی متاثرہوا ہے۔