29 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 9:20
لیاری گینگ وار کا اہم ملزم عزیر بلوچ دبئی میں گرفتار
جیو نیوز - دبئی......لیاری گینگ وار کا اہم ملزم عزیر بلوچ کودبئی میںگرفتار کرلیا گیا ہے،دبئی حکام کے مطابق عزیر بلوچ کو مسقط سے براستہ سڑک دبئی آتے ہو ئےگرفتار کیا گیا ۔عزیر بلوچ کی گرفتاری انٹر پول کی جانب سے عمل میں لائی گئی ۔عزیر بلوچ کی گرفتاری کی تصدیق پاکستانی سفارت خانے کے حکام نے بھی کردی ہے۔