تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 12:11

وزیر اعلیٰ سندھ کی ٹمبر مارکیٹ متاثرین کے روزمرہ اخراجات کیلئے امداد

جیو نیوز - کراچی...... وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے ٹمبر مارکیٹ کے احاطے سے متصل رہائشیوں کے لیئے ایک لاکھ روپےروزمرہ کے اخراجات کے لیئے دینے کااعلان کردیا ہے۔وزیر اعلیٰ سندھ کی صدارت میں ٹمبر مارکیٹ آتشزدگی سے متعلق اہم اجلاس ہوا،جس میں صوبائی وزرا مراد علی شاہ شرجیل میمن،نادیہ گبول،سیکریٹری فنانس،کمشنر وایڈ منسٹریٹر کراچی اور میونسپل کمشنر شریک ہوئے،اجلاس میں وزیر اعلی سندھ نے ٹمبر مارکیٹ کے احاطے سے متصل رہائشیوں کے لیئے ایک لاکھ روپےروزمرہ کے اخراجات کے لیئے دینے کااعلان کیا ہے۔ یہ رقم ڈپٹی کمشنر جنوبی کی تصدیق شدہ لسٹ کے مطابق جاری ہوگی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.