تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 13:16

لکھوی کی ممکنہ ضمانت پر بھارت کی تشویش،پاکستانی ہائی کمشنر کی طلبی

جیو نیوز - نئی دہلی.........ممبئی حملہ کیس کے ملزم ذکی الرحمان لکھوی کی ممکنہ ضمانت پر بھارت نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے پاکستانی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کر لیا۔ نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط کو بھارتی دفتر خارجہ طلب کرکے ذکی الرحمان لکھوی کی ممکنہ ضمانت پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔ گزشتہ دنوں انسداد دہشت گردی کی عدالت نے جب ذکی الرحمان لکھوں کی ضمانت منظور کی تھی تو بھارت نے شدید تحفظات کا اظہار کیا تھا اور جب ہائی کورٹ نے اس کی ضمانت معطل کی تو بھارت نے اسے مثبت قدم قرار دیا تھا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.