تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 13:0

لیاری گینگ وار کے اہم ملزم عزیر بلوچ کو پاکستان لانے کی تیاریاں

جیو نیوز - اسلام آباد......لیاری گینگ وار کے اہم ملزم عزیر بلوچ کو پاکستان لانے کی تیاریاں شروع کر دی گئیں،عزیر بلوچ کو 30 روز کے اندر پاکستان لانے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق کراچی پولیس عزیر بلوچ کی حوالگی کی دستاویزات تیارکر کے وزارت داخلہ کو بھجوائے گی،وزارت داخلہ وزارت خارجہ کے ذریعے یو اے ای حکام سے رابطہ کرے گی جبکہ یو اے ای میں موجود ایف آئی اے افسر عزیر بلوچ کی حوالگی کیلئے معاونت فراہم کریں گے۔تیس دن تک کاغذات نہ بھجوائے گئے تو عزیر بلوچ کو رہا کر دیا جائے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.