تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 14:52

باکسر عامر خان کا آرمی پبلک اسکول پشاور کا دورہ،شہدا کیلئے فاتحہ خوانی

جیو نیوز - پشاور.........سانحہ پشاورکو رونماہوئےدوہفتےگزرگئےلیکن اس کےباوجود شہداء سے اظہار یک جہتی کے لئے اندرون اور بیرون ملک سےلوگ جوق درجوق آرمی پبلک اسکول کادورہ کر رہے ہیں۔ پاکستانی نژاد برطانوی باکسرعامر خان بھی انہی میں شامل ہیں۔ پاکستانی نژاد برطانوی باکسرعامر خان پشاورکےآرمی پبلک اسکول اینڈ کالج پہنچےاور سانحہ پشاور کےشہداءکے لیے فاتحہ خوانی کی۔اس دلخراش واقعے پر دکھ کااظہارکرتےہوئے ان کا کہنا تھا کہ بچوں اور خواتین کومارنا کہاں کی انسانیت ہے؟ساتھ ہی طلبہ کو پیغام دیاکہ وہ اپنی پڑھائی جاری رکھیں جبکہ عوام اور فوج کے تعاون کو دہشت گردی کے خاتمہ کے لئے ناگزیر قرار دیا۔ عامر خان نےسی ایم ایچ پشاورجاکرزخمی طلبہ کی عیادت کی اورآٹھویں جماعت کے شہید طالب علم باقر کے اہل خانہ سے تعزیت بھی کی۔ سانحہ پشاورنےنہ صرف پاکستانیوں بلکہ بیرون ملک مقیم ہم وطنوں کو بھی غمزدہ کیا ہے، اوریہی وجہ ہے کہ باہر سے بھی لوگ اظہار یک جہتی کے لئے آرمی پبلک اسکول آرہےہیں۔آرمی پبلک اسکول کےلان میں ہرطرف شہداءکی تصاویر،ان کی قربانی کوسلام پیش کرنےکےلیےعوامی کلمات اورپھول دکھائی دیتے ہیں۔لوگوں کا کہنا ہے کہ ان معصوموں کی قربانیوں کوہمیشہ یاد رکھاجائےگا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.