29 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 14:36
لاہور:نئی انارکلی میں واقع پلازامیں آگ لگ گئی
جیو نیوز - لاہور........لاہور کے علاقے نئی انارکلی میں واقع پلازا میں آگ لگ گئی ۔ ذرائع کے مطابق اطلاع ملتے ہی ریسکیوٹیمیں روانہ آگ لگنے کے مقام کی جانب روانہ ہوگئی ہیں۔ ریسیکوذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ آگ سے متاثرہ پلازا میں متعدد افراد پھنسے ہونے کی بھی اطلاع ہے۔ آگ لگنے کی وجہ کا فوری طور پر اندازہ نہیں لگایا جاسکا ہے۔ شہر بھر سے پہنچنے والی فائربریگیڈ کی متعدد گاڑیاں اور عملہ آگ بجھانے کی کارروائی میں مصروف ہے۔