تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 15:8

ایم کیو ایم کی سانحہ ٹمبر مارکیٹ پر سندھ اسمبلی میں تحریک التوا

جیو نیوز - کراچی..........ایم کیو ایم نے سانحہ ٹمبر مارکیٹ پر سندھ اسمبلی میں تحریک التوا جمع کرادی جس میں متاثرین کو پچیس پچیس لاکھ روپے امداد دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ایم کیو ایم کے رہنما خواجہ اظہار الحسن کا کہنا ہے کہ ٹمبر مارکیٹ کی آگ اگر سازش ہےتو اس کی ذمے دار حکومت ہے۔ متحدہ قومی موومنٹ کے ارکان نے سینئر رکن اسمبلی سید سردار احمد کی سربراہی میں سانحہ پشاور اور لال مسجد کی خطیب مولانا عبدالعزیر کے بیان کے خلاف سندھ اسمبلی میں مذمتی قراردادیں جمع کرادیں۔ ایم کیوایم نے میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کو یونیورسٹی کا درجہ دئیے جانے کے لئے بل جمع کرایا۔ایم کیو ایم کی جانب سے سانحہ ٹمبر مارکیٹ پر تحریک التوا بھی جمع کرائی گئی۔خواجہ اظہار الحسن نے کہا کہ ٹمبر مارکیٹ کی آگ اگر سازش ہےتو اس کی ذمے دار حکومت ہے۔ ارکان کا کہنا تھا کہ ایم کیوایم کو فخر ہے کہ جعلی ڈومیسائل اور نوکریاں فروخت نہیں کیں۔رکن سندھ اسمبلی ایم کیو ایم خالد احمد نے کہا کہ کہ ایڈمنسٹریٹر کراچی ایک گمشدہ اور نااہل شخص ہیں۔ ایم کیو ایم کے رہنماؤں نے کہا کہ ٹمبر مارکیٹ میں لگنےوالی آگ اورحکومتی لاپروائی کےمعاملات اٹھائیں گے،سانحہ پشاور میں پاکستان کے مستقبل کو نشانہ بنایا گیا،اگر قائد تحریک کے بیانات پر توجہ دی جاتی تو سانحہ پیش نہ آتا۔ان کا کہنا تھا کہ ضرب عضب کا دائرہ پورے ملک میں پھیلایا جائے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.