تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 17:49

’’صبح پاکستان‘‘ میں گفتگو کا مقصد نفرت کو ہوا دینا نہیں تھا، ڈاکٹر عامر کی وضاحت

جیو نیوز - کراچی........ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے وضاحت کی ہے کہ 22دسمبر کو پروگرام ’’صبح پاکستان‘‘ میں ہونے والی باتوں کا مقصد قطعاً یہ نہیں تھا کہ کسی گروہ یا افراد کے خلاف نفرت کو ہوا دی جائے، اسلام میں نفرت کا کوئی تصور نہیں ہے۔ 29دسمبر کے پروگرام ’’صبح پاکستان‘‘ میں عامر لیاقت نے ایک ہفتے پہلے کے پروگرام میں ہونے والی باتوں اور اس کے نتیجے میں پیدا ہونے والی غلط فہمیوں پر کھل کر بات کی۔ ان کا کہنا تھا کہ 22دسمبر کے پروگرام میں جو کچھ کہا گیا اس سے کسی کی دل آزاری یا کسی کو نشانہ بنانا مقصود نہیں تھا۔ عامر لیاقت حسین کا کہنا تھا کہ ہم اقلیتوں کا سب سے زیادہ احترام کرتے ہیں، ان کے جان و مال کا تحفظ بھی ہمارے لیے اتنا ہی اہم ہے جتنا اپنے ہم مذہبوں کا۔ عامر لیاقت حسین نے کہا کہ جیو پاکستان کا وہ واحد میڈیا گروپ ہے جس نے ضابطہ اخلاق بنایا ہے اور اصول وضع کیے ہیں جن کی رو سے کسی مذہب، فرقے اور عقیدے اور اقلیت کے خلاف نفرت انگیز مواد دکھانے اور نشر کرنے پر سخت قدغنیں عائد ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.