تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 17:33

پیمرا نے جیو انٹرٹینمنٹ کو شوکاز نوٹس جاری کردیا

جیو نیوز - کراچی........پروگرام ’’صبح پاکستان‘‘ میں مذہبی اقلیت کے بارے میں مبینہ توہین آمیز مواد نشر ہونے پر پیمرا نے جیو انٹرٹینمنٹ کو شوکاز نوٹس جاری کیا ہے۔پیمرا کے نوٹس میں کہا گیا ہے کہ ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی میزبانی میں 22دسمبر کو جیو انٹرٹینمنٹ پر نشر ہونے والے مارننگ شو میں ایک مہمان مفتی عارف شاہ اویسی نے ایک مذہبی اقلیت کے بارے میں توہین آمیز کلمات ادا کیے۔ نوٹس کے مطابق اس پروگرام کے ذریعے پیمرا آرڈیننس اور ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی گئی۔ نوٹس میں جیو انٹرٹینمنٹ کو ہدایت کی گئی ہے کہ 14دن میں تحریری اظہار وجوہ داخل کریں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.