29 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 18:54
کراچی:کارکن کی ہلاکت پر تحریک انصاف کا مظاہرہ
جیو نیوز - کراچی.........پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے کراچی میں آرٹس کونسل کے قریب پولیس کی جانب سے مبینہ تشدد سے ہلاک ہونے والے کارکن کی لاش سمیت احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔تحریک انصاف کے کارکنان نے پولیس کی جانب سےمبینہ طور پر تشدد کر کے ہلاک ہونے والے کارکن نذیر اللہ کی لاش کے ساتھ مظاہرہ کیا جس کے بعد مظاہرین وزیر اعلیٰ ہاؤس کی جانب جانے لگے تو پولیس نے انہیں روک دیا جس کے بعد انہوں نے آرٹس کونسل کے قریب بیٹھ کر دھرنا دیا۔ پی ٹی آئی کارکنوں کا کہنا تھا کہ ایس ایچ او عرفان آفریدی نے 24تاریخ کو نذیراللہ کو گرفتار کیا تھا جس کہ بعد پولیس نے نذیر اللہ کو مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنا کر ہلاک کردیا۔ مظاہرے میں شریک کارکنان نے مطالبہ کیا کہ ایس ایچ او عرفان آفریدی کو فوری طور پر معطل کیا جائے۔