تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 19:26

دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کا خاتمہ کرینگے،شہباز شریف

جیو نیوز - لاہور...........پنجاب کےوزیراعلیٰ محمد شہباز شریف کاکہناہےکہ دہشت گردی اور انتہا پسندی کے ناسور کے خاتمے کیلئے پوری قوم یکجا ہے، نیشنل ایکشن پلان پرتمام سیاسی اور مذہبی جماعتوں نے اتحاد کا مثالی مظاہرہ کیاہے، دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کا چن چن کر خاتمہ کریں گے۔ برطانوی ہائی کمشنرفلپ بارٹن نےلاہورمیں وزیراعلیٰ پنجاب سےملاقات کی۔ انہوں نےسانحہ پشاور کی مذمت کرتےہوئے بچوں اور اساتذہ کی شہادت پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ وزیراعلیٰ شہباز شریف کا اس موقع پرکہناتھاکہ معصوم بچوں کے خون سے ہاتھ رنگنے والےسفاک درندوں نے ظلم کی انتہا کر دی، دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کا خاتمہ کر کے ملک کو امن کا گہوارہ بنائیں گے۔ فلپ بارٹن کاکہناتھاکہ برطانوی عوام پاکستانی قوم کے غم میں برابر کے شریک ہیں، پاکستان کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون جاری رکھیں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.