تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 19:26

مدارس کسی مولوی کے نہیں، قوم کے ہیں، امیر جماعت اسلامی

جیو نیوز - مردان............امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ مدارس کسی مولوی کے نہیں قوم کے ہیں، جسے انگریز ختم نہیں کرسکے تو ان کے حواری کیا ختم کرسکیں گے۔مردان کے علاقے جیوڑ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ عدالتوں کا نام ملٹری کورٹ، اسپیڈی کورٹ یا جو بھی رکھ لیں امن صرف اسلامی نظام سے قائم ہوگا، آئین اور قانون کی خلاف ورزی کرنے والا مولوی ، جج، وکیل یا کوئی بھی ہو اسے قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ مغرب زدہ لوگوں کی جانب سے مساجد اور مدارس کی توہین برداشت نہیں کریں گے، مسجد کو ڈھانے کیلئے بڑھنے والے ہاتھ کو کاٹ کر رکھ دیں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.