تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 19:27

خیبر پختونخوا :تعلیمی اداروں میں تعطیلات میں 11 جنوری تک توسیع

جیو نیوز - پشاور..........خیبر پختونخوا کے تمام سرکاری تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات میں 11 جنوری 2015ء تک توسیع کا اعلان کردیا گیا ہے۔توسیع کا اطلاق پرائمری سکولوں سے لے کر یونیورسٹیوں تک ہوگا۔ڈائریکٹر محکمہ تعلیم خیبر پختونخوا رفیق خٹک نے جیو نیوز کو بتایا کہ صوبے کے تمام سرکاری سکول 11 جنوری 2015ء تک موسم سرما کی تعطیلات کے سلسلے میں بند رہیں گے، 12جنوری سے دوبارہ تدریس کا آغاز ہوگا۔ محکمہ ہائیر ایجوکیشن نے بھی صوبے کےسرکاری کالجوں اوریونیورسٹیوں میں موسم سرما کی تعطیلات میں مزید 11دن کی توسیع کا اعلامیہ جاری کردیا ہے۔ صوبے کے تمام سرکاری کالج اور یونیورسٹیاں 12جنوری کو دوبارہ کھلیں گی۔ واضح رہے کہ سانحہ پشاور کے سہ روزہ سوگ کے بعد صوبے کے تمام تعلیمی ادارے سرمائی تعطیلات کے سلسلے میں بند کئے گئے تھے۔ اب تعطیلات میں مزید توسیع کا اعلان کیا گیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.