29 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 19:27
حکومت مدارس کے متعلق پالیسی پر اعتماد میں لے گی،حنیف جالندھری
جیو نیوز - لاہور.........وفاق المدارس کے جنرل سیکریٹری مولانا حنیف جالندھری نے کہا ہے کہ وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نےیقین دہانی کرائی ہے کہ حکومت مدارس کے بارے میں حکومتی پالیسی اور حکمت عملی میں مدارس دینیہ کی قیادت کو اعتماد میں لے گی۔ مولانا حنیف جالندھری کے مطابق خیبر پختون خوا میں دینی مدارس کے ذمے داروں کی شکایات کے ازالےکے لیے انہوں نے پاکستان تحریک انصاف کے نائب چیرمین شاہ محمود قریشی سے بھی ٹیلی فونک رابطہ کیا اور انہیں مدارس کو بلاوجہ ہراساں کرنے اور پریشان کرنے کے افسوس ناک سلسلے کے بارے میں آگاہ کیا ،جس پر شاہ محمود قریشی نے فوری نوٹس لینے کی یقین دہانی کروائی ہے۔