29 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 19:27
سورج لرزتا کانپتا نکلتا ہے، منہ چھپاکے ڈوب جاتا ہے
جیو نیوز - لاہور.........لاہور اور اردگرد کے علاقے دس روز سے شدید دھند کی لپیٹ میں ہیں جس سے معمولات زندگی متاثر ہورہے ہیں درجہ حرارت بھی دو ڈگری سنٹی گریڈ پر آگیا۔ ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریش معطل کردیا گیا۔ لاہور اور گرد نواح نے صبح سے ہی دھند کی جو سفید چادر اوڑھی وہ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ دھندلاتی چلی گئی۔ گزشتہ دس روز سے رات کو شروع ہونے والا دھند آج سر شام نہ صرف شہر بھر میں چھا گئی بلکہ ایرپورٹ اور دیگر ملحقہ علاقوں میں حد نگاہ صفر ہو گئی۔ جس سے گاڑیوں، ٹرینوں اور ایئرپورٹس کا شیڈول متاثر ہوا۔ فلائٹس اور ٹرینوں میں تاخیر کے باعث مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کر نا پڑ رہا ہے۔ موٹر وے اور ہائی وے پر حد نگاہ بہت کم رہ گئی جس کے باعث موٹر وے حکام نے ہدایت کی ہے کہ غیر ضروری سفر اوورٹیکنگ اورتیزرفتاری سے اجتناب کریں جبکہ فوگ لاٹیس کاا ستعمال بھی کریں۔ مسلسل دھند کے باعث لوگوں کے معمولات زندگی بھی متاثر ہو رہے ہیں۔