تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 20:48

بلاول بھٹو اور امین فہیم میں سیاسی گفتگو نہیں ہوتی

جیو نیوز - کراچی.......کیسی عجیب بات ہے کہ پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کے صدر میں سیاسی گفتگو نہیں ہوتی، امین فہیم نے پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے یہ انکشاف کیا۔ انھوں نے کہا کہ میں مشرف کا یار نہیں، اگر ہوں تو مشرف کو گارڈ آف آنر دے کر کس نے رخصت کیا؟،جیو نیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خان زادہ کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے رہنما مخدوم امین فہیم نے کہا کہ پرویز مشرف کی ایسی پوزیشن نہیں کہ سندھ حکومت کو گراسکیں۔شاہ زیب خانزادہ نے سوال امین فہیم سے سوال کیا کہ بلاول نےپیغام میں لکھاکہ آمرکاجویارہےوہ غدارہے، امین فہیم نے جواب دیا کہ وہ مشرف کے یار نہیںاور اگرہیں تومشرف کوگارڈآف آنردے کرکس نےرخصت کیا۔پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرین کے صدر نے شاہ زیب خانزادہ کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ان کی سیاسی معاملات پر پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے اب تک کوئی گفتگو نہیں ہوئی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.