30 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 5:8
خیبر ایجنسی میں 33معزوروں میں وئیل چیرز تقسیم کی گئی
جیو نیوز - خیبر ایجنسی.......خیبر ایجنسی کے ایم این اے الحاج شاہ جی گل نے 33معزوروں میں وئیل چیرز تقسیم کی۔حلقہ این اے 45 کے ممبر قومی اسمبلی الحاج شاہ جی گل نے خیبر ایجنسی کے 33 معذوروں میں وئیل چیرز تقسیم کی۔ معذوروں کے لئے وئیل چیرز پاکستان بیت المال نے فراہم کئے تھے۔معذوروں میں وئیل چیرز کی تقسیم کے موقع پرعلاقے کی معذوروں کی کثیر تعدادموجود تھی۔ الحاج شاہ جی گل نے اس موقع پر کہا کہ خیبر ایجنسی کے تمام معذوروں کی مشکلات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے۔