تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
30 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 5:56

کرم ایجنسی میں دہشت گردوں نے دو سرکاری اسکول جلادیے

جیو نیوز - کرم ایجنسی.......کرم ایجنسی میں تعلیم کے دشمنوں نے ایک بار پھر اسکولوں کو ہدف بناتے ہوئے دو سرکاری اسکول جلادیے ۔ سرکاری ذرائع کے مطابق وسطی کرم ایجنسی کے علاقوں منڈا ن اور کنڈالی بابا میں دہشت گرد وں نے دو سرکاری پرائمری اسکولوں کو آگ لگا دی ۔ دونوں اسکول مکمل طور پر جل گئے ۔پانچ برسوں کے دوران کرم ایجنسی میں دہشت گرد 60سے زائد سرکاری اسکول کو نقصان پہنچا چکے ہیں ۔وسطی کرم کے علاقوں میں دو سال سے سیکیورٹی فورسز کا آپریشن جاری ہے ۔ایک ہفتے کے دوران 50سے زائد دہشت گرد جھڑپوں میں مارے جاچکے ہیں ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.