30 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 8:37
وزیراعظم سے باکسر عامر خان کی ملاقات، سانحہ پشاور پر تعزیت
جیو نیوز - اسلام آباد........وزیر اعظم محمد نواز شریف سے پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے ملاقات کی۔وزیرا عظم نواز شریف کہتے ہیں پاکستان کو عامر خان کی کا میابیو ں پر فخر ہے ۔اسلام آباد میں وزیر اعظم محمد نواز شریف سے پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے وزیر اعظم ہاوس میں ملاقات کی۔ عامر خان نے پشاور سانحے کی مذمت کرتے ہوئے واقعہ پر افسوس کا اظہار کیا۔ باکسر عامر خان نے وزیر اعظم کو پاکستان میں باکسنگ اکیڈمی قائم کرنے سے متعلق آگاہ کیا ۔ وزیرا عظم نواز شریف نے کہا کہ پاکستان کو عامر خان کی کامیابیوں پر فخر ہے۔آپریشن ضرب عضب کے باعث دہشت گردی کا خاتمہ ہوا ہے۔ملک سے دہشت گردی کا جلد خاتمہ کیا جائے گا۔ ملاقات میں وزیر داخلہ چودھری نثار اور وزیر اعظم کے پولیٹیکل سیکرٹری آصف کرمانی بھی شریک تھے ۔