30 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 10:47
موٹر وے پولیس کی تنخواہوں میں 20 فیصد اضافے کا اعلان
جیو نیوز - اسلام آباد......وزیراعظم نواز شریف نے موٹر وے پولیس کی تن خواہوں میں بیس فی صد اضافے کا اعلان کرتے ہوئے نئی بھرتیوں کی ہدایت کی ہے۔اسلام آباد میں نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کی سالانہ کارکردگی ایوارڈ تقریب منعقد کی گئی ۔وزیر اعظم نواز شریف نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موٹروے پولیس کی 16 سال کی تاریخ شاندار مثالوں سے بھری پڑی ہے۔موٹروے پولیس کے افسران اور اہل کارتوقعات پر پورا اترے ،قوم کو ان پر فخر ہے۔وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ کراچی لاہور موٹروے پر کام جلد شروع ہوجائے گا جس سے کاروباری سرگرمیاں بڑھیں گی۔انہوں نے کہا کہ اقتصادی راہداری کی تعمیر سے یہ خطہ معاشی سرگرمیوں کا مرکز بنے گا۔تقریب کے دوران اعلیٰ کارکردگی دکھانے والے موٹر وے پولیس کے اہلکاروں میں اعزازات بھی تقسیم کیے گئے ۔