30 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 14:16
پاکستانی معاشرےمیں انتہاپسندی کی گنجائش نہیں،پرویزرشید
جیو نیوز - اسلام آباد.........وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ پاکستانی معاشرے میں انتہا پسندی کی گنجائش نہیں،بچوں کی جانوں کا ضیاع پاکستان کے مستقبل کیلئے بڑا نقصان ہے۔ پرویز رشید کا مزید کہنا ہے کہ خصوصی عدالتیں صرف دہشت گردی کےکیسوں سے نمٹنے کیلئے قائم کی جائیں گی، سانحہ پشاورنےپوری قوم کوہلاکررکھ دیا،قوم مشترکہ کوششوں سے دہشت گردوں کے عزائم ناکام بنا دے گی۔