30 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 18:0
بدعنوان ترین پولیس کی عالمی رینکنگ ،پاکستانی پولیس ٹاپ ٹین میں
جیو نیوز - لندن...... بدعنوان ترین پولیس کی عالمی رینکنگ جاری کردی گئی ہے،پاکستانی پولیس نے ٹاپ ٹین میں جگہ بنالی۔ انٹرنیشنل اینٹی گرافٹ نامی ایک ادارے کی جانب سے پولیس میں کرپشن ، بے ضابطگیوں اور جرائم کے حوالے سے کیے جانے والے سروے میں پاکستانی پولیس کو دنیا کی 10 کرپٹ ترین پولیس کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔رپورٹ میں کہاگیا کہ پاکستانی پولیس میں بھتہ خوری ، شہریوں پر مظالم اور بے قصور عوام کی گرفتاری کے واقعات میں آئے روز اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ سروے رپورٹ کے مطابق پاکستانی شہریوں کو پولیس پر رتی برابر اعتماد نہیں اور پولیس کے حوالے سے شہریوں میں غیر یقینی صورتحال پائی جاتی ہے۔ سروے میں ہیٹی پولیس دنیا کی سب سے کرپٹ پولیس ہے جبکہ بدعنوانی میں میکسیکن پولیس کا نمبردوسرا، کینیا کی پولیس کا تیسرا، برمی پولیس کا چوتھا ، عراقی پولیس کا پانچواں، صومالیہ کی پولیس کا چھٹا، افغان پولیس کا ساتواں، سوڈانی پولیس کا آٹھواں نمبر ہے، حیرت انگیز طورپر اس سروے میں روسی پولیس کو بھی شامل کیا گیا ہے جسے دنیا کی نویں بدترین پولیس قرار دیا گیا ہے۔