تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
30 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 18:0

سردی میں اضافہ:گیس لوڈشیڈنگ کے باعث عوام انگیٹھیاں خرید نے پر مجبور

جیو نیوز - سوات..........سردی میں اضافے اور گیس لوڈشیڈنگ نے بالائی علاقوں کے لوگوں کو انگیٹھیاں خرید نے پر مجبور کر دیا ہے۔ سوات میں سردی کی آمد کے ساتھ ہی جہاں مائع گیس کی قیمتوں نے لوگوں کو پریشان کر دیا ہے وہاں سردی کا مقابلہ کرنے کیلئے لوگوں نے انگیٹھیاں لگانا شروع کر دی ہیں۔ سوات میں انگیٹھیاں مینگورہ، چارباغ اور خوازہ خیلہ میں تیار کی جاتی ہیں۔ کاریگروں کا کہنا ہے کہ یہاں پر انگیٹھیوں کی تقریباً 7اقسام ہیں جن کی قیمتیں 300روپے سے لے کر 1200روپے تک ہیں۔ ویسے تو کام سارا سال بہت اچھا رہتا ہے لیکن جب سردی کا موسم شروع ہوتا ہے تو اس میں بہت اضافہ ہو جاتا ہے اور دور دراز علاقوں سے لوگ اتے ہیں اور انگیٹھیاں لے جاتے ہیں۔ انگیٹھیوں کی مختلف قسمیں ہیں اور ان کے مختلف ریٹس ہیں۔ انگیٹھیوں میں تقریباً 7قیسمیں ہیں جن میں پراجیکٹ، ڈبی والا اور کھل سر شامل ہے۔ کاریگروں کا کہنا تھا کہ فی کاریگر روزانہ 20انگیٹیاں تیار کرتا ہےجس کی 700روپے مزدوری ملتی ہے۔ انگیٹھیوں کا کاروبار تو ویسے سال کے بارہ مہینے چلتا ہے تاہم موسم سرما میں انگیٹھیوں کی مانگ میں کئی گنا اضافہ ہو جاتا ہے۔ خاص طور پر برفباری کے بعد اس کی مانگ اوربھی زیادہ بڑھ جاتی ہے ۔ سردیوں کے آمد کے ساتھ انگیٹھیوں کی مانگ میں بہت اضافہ ہوتا ہے سردیوں کے آتے ہی گیس لوڈشیڈنگ میں اضافہ ہوتا ہے جس کے وجہ سے ہم انگیٹھیوں کا استعمال کر تے انگیٹھیوں سے دھواں نہیں ہوتا، گھر صاف رہتا ہے،اور یہ گھروں کو گرم رکھتی ہیں ۔ سردیوں میں انگیٹھیوں کی مانگ میں اضافے کے ساتھ ہی کاریگروں کا روزگار بھی بڑ ھ جاتا ہے ایک کاریگر 700سے 800روپے تک کماتا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ شدید ترین سردی کا مقابلہ کرنے کیلئے یہ انگیٹھیاں نہایت مفید ہیں جو کہ کھانا پکانے کے ساتھ ساتھ ہیٹر کا کام بھی کرتی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.