30 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 18:0
لاہور:سانحہ انارکلی کی ابتدائی رپورٹ جاری
جیو نیوز - لاہور.........لاہورکی ضلعی انتظامیہ نےسانحہ انارکلی کی ابتدائی رپورٹ جاری کردی۔ رپورٹ کے مطابق آگ بجلی کی ناقص تاروں کے باعث لگی،آگ بجھانے کےانتظامات انتہائی غیرتسلی بخش تھے،جبکہ داخلی اورخارجی راستہ صرف ایک ہونے کے باعث اندر پھنسے لوگوں کا باہر نکلنابھی ناممکن ہوکر رہ گیا۔ لاہورکی ضلعی انتظامیہ کی ابتدائی رپورٹ کےمطابق آگ پلازے کی دوسری دکان میں لگی، آگ کی حدت کےباعث دکان کا شٹر داخلی راستےمیں آ گرا، 8منٹ میں ہی آگ عقبی دکانوں تک پھیل گئی، دم گھٹنے کے باعث لوگ باہر نہ نکل سکے۔ ریسکیو اہلکار وقت پرپہنچےمگر گیس ماسک کم ہونےکے باعث وہ لوگوں کو بچانے میں فعال کردار ادا نہ کر سکے۔ یہ پلازہ 30سال سے زائدعرصہ پہلےتعمیرکیاگیاتھا،اس کی فائل تلاش کی جا رہی ہے تاکہ پتہ چل سکے کہ کس محکمے نے اس پلازے کی تعمیرکی اجازت دی،اورکیا یہ عمارت نقشے کے مطابق بنی بھی تھی یا نہیں۔