تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
30 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 18:0

کراچی میں عید میلاد نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی تیاریاں عروج پر

جیو نیوز - کراچی.........کراچی میں عید میلاد نبی صلی وعلیہ وسلم کی تیاریاں مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ جاری ہے، اس موقع پر گلیوں اور محلوں کو برقی قمقوں سے سجایا جارہا ہے۔ ربیع الاول کا چاند دیکھتے ہی عاشقانہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم12ربیع الاول کی تیاریوں میں مشغول نظر آتے ہیں۔ جشن رحمت العالمین حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم پر کراچی میں مختلف علاقوں میں چراغاں کیا جا تا، جبکہ پورا شہر جگمگا اٹھتا ہے۔ کراچی کے مختلف علاقوں سے چراغاں دیکھنے عقیدت مند دور دور سے آتے ہیں، شہر میں جن علاقوں کو سب سے زیادہ سجایا جاتا ہے، ان میں کھاردر، میٹھادار، لیاقت آباد، نمائش، صدر،لیاری، کیماڑی، ملیر،گرومندر اور دیگر علاقے شامل ہیں۔ شہر بھر کی مساجد،اہم عمارتوں، گلیوں اور محلوں کو برقی قمقموں۔ سبز جھنڈیوں سے سجاتا ہے۔ بڑوں کے ساتھ ساتھ بچے بھی عید میلاد نبی صلی اللہ علیہ وسلمکی تیاریوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں۔ کوئی آیا نا مگر رہبر عالم بن کر۔محمدصلی اللہ علیہ وسلم کو دونوں جہانوں کا رہبر بنا کر بھیجا ہے اور عید میلاد نبی صلی اللہ علیہ وسلمکی تیاریوں میں ہر مسلمان جوش خروش کے ساتھ اپنے پیارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے اپنی محبت کا اظہار کرنے میں مصروف ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.