30 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 18:0
لاہور :پیغامِ اسلاف کانفرنس ،2015ء امن کا سال قرار
جیو نیوز - لاہور ........لاہور میں ہونے والی پیغامِ اسلاف کانفرنس میں علماء نے سال 2015ء کو امن کا سال قرار دیاہے اور کہا ہے کہ مسلح گروہ فوری طور پر ہتھیار ڈال دیں، امن مسجد، مدرسے اور پاکستانی قوم کی جدوجہد سے بحال ہو گا۔ پاکستان علماء کونسل کے زیر اہتمام پیغامِ اسلاف کانفرنس سے خطاب میں مولانا طاہراشرفی نے کہاکہ پاکستانی علماء اور عوام مل کر ملک کو امن کا گہوارہ بنا کر دکھائیں گے، وزیر داخلہ نے جن دس فیصد مدارس پر شک کیا ہے ہمت کرکے ان کے نام بھی بتاد یں۔ دیگرمقررین نے اپنے خطاب میں مسلح گروہوں سے اپیل کی کہ وہ وسیع ترعوامی اورریاستی مفاد میں مسلح جدوجہد ترک کر دیں۔ کانفرنس میں سانحہ پشاورکے ذمے داروں اور ان کے سرپرستوں کی گرفتاری، حکومت سے داخلی اور خارجہ پالیسی پر ازسر نو غور کرنے اور مدارس کے خلاف جاری مہم بند کرنے کے مطالبات بھی کیے گئے۔