تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
30 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 18:0

کراچی : 31 دسمبرصبح 6 سے 24گھنٹے کیلئے ڈبل سواری پر پابندی

جیو نیوز - کراچی.......محکمہ داخلہ سندھ نے کراچی میں سال نو کی تقریبات اور چُپ تعزیے کے جلوس کی سیکورٹی کے لیے 31دسمبر کو موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی لگانے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔ محکمہ داخلہ سندھ کے نوٹی فکیشن کے مطابق کراچی میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی 31دسمبر کی صبح 6بجے سے یکم جنوری کی صبح 6بجے تک رہے گی۔ 24گھنٹے کی پابندی سالِ نو کی تقریبات اور چُپ تعزیے کے جلوس کی سیکورٹی کے لیے لگائی گئی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.