تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
30 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 19:52

10 مارچ 2013 ءسے تاحال 20 کارکنان لاپتا ہیں، قمر منصور

جیو نیوز - کراچی.........متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما اور انچارج رابطہ کمیٹی قمرمنصور نے کہا ہے کہ 10 مارچ 2013 ء سے تاحال 20 کارکنان لاپتا ہیں، ایم کیو ایم کے لاپتا کارکنوں کی بازیابی کے لیے درخواستیں بھی دائر کی ہیں، وزیر اعظم، وزیرداخلہ، گورنر اور وزیراعلیٰ سندھ سے تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہیں۔ کراچی میں ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کی پریس کانفرنس کے دوران قمر منصور نے کہا کہ سادہ لباس میں اہلکاروں نےقصبہ علیگڑھ کے کارکن کو ایئرپورٹ کی پارکنگ سے گرفتار کیا، ان کے ساتھ ان کا بیٹا اور دوست بھی تھا، ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی نے تمام اداروں سے کارکن کی معلومات حاصل کیں، اگلے دن قصبہ علی گڑھ کے کارکن کی لاش ملی جس کے جسم پر تشدد کے واضح نشانات ہیں۔ قمر منصور کا کہنا تھا کہ لانڈھی سیکٹر کے کارکن کو ایئرپورٹ کے قریب سگنل سے شناخت کر کے گرفتار کیا گیا، گزشتہ روز بھی برنس روڈ سیکٹر کے کارکن کے گھر پر چھاپا مارا، گھر پر چھاپے کے دوران کارکن کی والدہ صدمے سے چل بسیں۔ انہوں نے کہا کہ گواہوں کی تصویریں اتاری جاتی ہیں اور ہراساں کیا جاتاہے، اغواکرنے والے اہلکاروں کیخلاف کارروائی نہ کی گئی تواحتجاج کا حق رکھتے ہیں، ایئرپورٹ کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرکےتفتیش کی جائے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.