تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
30 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 21:13

مدرسوں پرچھاپوں ،گرفتاری کاسلسلہ بندکیا جائے،وفاق المدارس العربیہ

جیو نیوز - پشاور.........وفاق المدارس العربیہ نےسانحہ پشاورکی آڑمیں دینی مدارس پر چھاپوں اور علماء کی گرفتاری کا سلسلہ بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ پشاورمیں میڈیا سے گفتگومیں وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے نائب صدر مولانا انوارالحق، خیبر پختونخوا کے ناظم اور سابق ایم پی اے مفتی کفایت اللہ کا کہناتھا کہ ملک بھرکے دینی مدارس پشاورمیں ہونے والے سانحے اورہرقسم کی دہشت گردی کی پرزور مذمت کرتے ہیں اوراس کے ذمہ داروں کوگرفتارکرکے عبرتناک سزادینے کامطالبہ کرتے ہیں لیکن اس واقعے کی آڑمیں دینی مدارس پرچھاپوں اورعلماء کی گرفتاری تشویش ناک ہے۔ ان کا کہناتھا کہ مدارس کے خلاف پروپیگنڈہ مہم بند کی جائے۔ان کا کہناتھا کہ ملک میں کام کرنے والی 56ہزاراین جی اوزکی بھی تحقیقات کی جائیں اوران کاآڈٹ کیا جائے۔ ان کا کہناتھا کہ وہ حکومت کے ساتھ ہرقسم کاتعاون کرنے کے لئے تیارہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.