30 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 21:46
راجن پور میں سالانہ اونٹ میلے میں اونٹوں کا دنگل
جیو نیوز - راجن پور ..........راجن پور میں اونٹوں کا دنگل ہوا جس میں 120اونٹوں نے حصہ لیا، جیت کا تاج سجل کے سر سجا۔ راجن پور کے علاقے عمر کوٹ میں سالانہ ثقافتی میلہ ہوا۔ اونٹوں کے دنگل میں جوڑیوں کی شکل میں ساٹھ مقابلے ہوئے۔ ٹائیگر، بادشاہ، راجا، بادل، رانجھا،جان سینا، سانول اور سجل جیسے ناموں والے اونٹوں نے ایسے داؤ پیچ دکھائے کہ دیکھنے والے دیکھتے رہ گئے۔ فائنل مقابلے میں راجن پور کے اونٹ سجل نے سندھ سے آئے ہوئے سانول کو ہراکر میدان مار لیا۔ سجل کے حمایتیوں نے رقص کرکے نوٹ نچھاور کیے۔