تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
30 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 21:30

تھر میں بچوں کی اموات سرکاری دہشت گردی ہے،سراج الحق

جیو نیوز - بدین........جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق کا کہنا ہے کہ تھر میں بچوں کی اموات کا مسئلہ حکومتی غفلت نہیں سرکاری دہشت گردی ہے،تھر کے معاملے پر پوری قوم کو متحد ہونا پڑےگا۔بدین کے شاہ نواز چوک میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق کا کہنا تھا کہ غربت اور فاقہ کشی سے بچوں کی اموات کے خلاف آواز اٹھانے تھر جارہا ہوں،تھر میں زندگی اور موت کی لڑائی ہے،15لاکھ مکین مشکلات سے دوچار ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے حکمران تھر کی صورتحال دیکھ رہے ہیں مگر عملی اقدامات کے بجائے تماشے کر رہے ہیں،تھر میں اپنے بھائیوں کے پاس بیٹھ کر ان کے مسائل سنوں گا اور آواز اٹھاوں گا۔ سراج الحق تھر پارکر میں کنویں کا افتتاح کریں گے اورامدادی سامان بھی تقسیم کریں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.