30 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 22:34
سیالکوٹ کے نجی بینک میں ڈکیتی کی ماسٹرمائنڈ منیجر نکلی
جیو نیوز - سیالکوٹ .........سیالکوٹ کےنجی بینک میں ایک ماہ قبل ڈکیتی کی واردات کی ماسٹرمائنڈ بینک کی خاتون آپریشن منیجرنکلی۔ ملزمہ کوتین ساتھیوں سمیت گرفتارکرلیا گیا۔ ایس پی انویسٹی گیشن عرفان طارق نے انکشاف کیا کہ سیالکوٹ کے نجی بینک کی منیجربشریٰ نےنجم نامی شخص اور دوافراد کے ساتھ مل کرپلان ترتیب دیا۔ جس کےمطابق تقریباًایک ماہ قبل رات دس بجے پیسوں کی کمی کا بہانہ کرکےبینک کُھلارکھا گیا اورجنریٹر کے تار کاٹ دیے گئے۔بجلی جانےاورجنریٹر کےنہ چلنے پرجب گارڈ بینک سے باہرآئے تووہاں موجود ملزمان اسلحے کے زورپربینک میں داخل ہوگئے۔ ڈکیتی کے دوران ملزمان بینک سے 65لاکھ روپے نقداورسی سی ٹی وی فوٹیج لے کر فرار ہوگئے۔طویل تفتیش کےبعد خاتون منیجر کے موبائل فون ڈیٹا کے ذریعے پولیس نےتمام افرادکو گرفتار کرکے 38 لاکھ روپےبرآمد کرلیے۔ منیجربشریٰ سمیت دوافراد کوجیل بھیج دیا گیا جبکہ دیگر 2افراد سے تحقیقات جاری ہیں۔ دوسری جانب ملتان کےعلاقے نواب پورروڈ پرتین موٹرسائیکلوں پر سوار 6مسلح ڈاکو بینک میں گھس گئے۔ مزاحمت کرنے پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کردی۔ گولیاں لگنےسے ایک گارڈ عبد الستار موقع پر جاں بحق اور دوسرا زخمی ہوگیا جبکہ ڈاکولاکھوں روپے نقدی لُوٹ کر فرار ہوگئے۔