تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
30 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 23:6

ملتان میں صفائی کرنے والے شخص پر اسٹور مالکان کا مبینہ تشدد

جیو نیوز - ملتان ......ملتان میں ایک سپر اسٹور میں کام کرنے والے شخص کے اہل خانہ نے اسٹور مالکان پر تشدد کا الزام لگایا ہے۔ ملتان کے علاقے چونگی نمبر 6میں ایک شخص جاوید ایک سوپر اسٹور میں صفائی کا کام کرتا تھا۔ اسٹور مالکان نے اس پر چوری کا الزام لگایا اور مبینہ طور پر تشدد کیا۔ اس کے اہل خانہ نے احتجاج کیا اور الزام لگایا کہ اسٹور مالکان نے جاوید کو اسٹور کی چھت سے نیچے پھینک دیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.