31 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 0:42
وزیراعظم،آرمی چیف کارکن سکندر کے قتل کی تحقیقات کرائیں، الطاف حسین
جیو نیوز - کراچی........ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین نے کہاہے کہ سفاک افسران کوکراچی میں ایم کیوایم کیخلاف کارروائیوں کےلیےٹاسک دیاگیاہے۔انہوں نے مطالبہ کیاہے کہ کراچی ائیرپورٹ سے گرفتار کارکن کے ماورائے عدالت قتل میں ملوث اہل کاروں کے خلاف کارروائی کی جائے۔لندن سےجاری بیان میں الطاف حسین نے کہا کہ وزیراعظم،آرمی چیف اوروزیرداخلہ کارکن سکندرعلی کےقتل کی تحقیقات کرائیںاورقتل میں ملوث اہلکاروں کیخلاف قتل کامقدمہ قائم کیاجائے،الطاف حسین نےکہاکہ پولیس یارینجرزکویہ حق حاصل نہیں کہ کسی فردکوگرفتارکرکےقتل کردے،سرکاری ایجنسیاں گرفتارشخص کوعدالت میں پیش کرنےکی پابندہیں،ان کاکہناتھاکہ کراچی میں ایم کیوایم کےکارکنوں کوپکڑکرغائب کیاجارہاہے،اورمتحدہ کوانتقامی کارروائیوں کانشانہ بنایاجارہاہے۔