تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
31 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 5:47

بلوچستان :بلدیاتی انتخابات کے تیسرے مرحلے کیلئے پولنگ کا آغاز

جیو نیوز - کوئٹہ .....بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات کے تیسرے مرحلے کےلئےپولنگ آج ہورہی ہے۔تیسرے مرحلے میں کسان اور مزدور کی مخصوص نشستوں کے لئے ووٹ ڈالے جارہے ہیں،جس کے لئے پولنگ صبح 9 بجے شروع ہوئی۔ پولنگ میں میٹروپولیٹن، ضلع اور یونین کونسل سے منتخب کونسلر حصہ لے رہے ہیں۔صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان سید سلطان بایزید نےبتایا کہ پولنگ کسان اور مزدور کی 1ہزار486میں سے 612نشستوں پر انتخابات کے لئے ہورہی ہے۔کسان اور مزدور کی 769نشستوں پر امیدوار بلامقابلہ منتخب ہوچکے ہیں،105نشستوں پر کسی امیدوار نے کاغذات نامزدگی ہی جمع نہیں کرائے ۔اس طرح 612نشستوں پر ایک ہزار 482امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہے۔تیسرے مرحلے کےلئے صوبہ بھر میں 338پولنگ اسٹیشن قائم کئےگئے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.