تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
31 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 7:39

کوئٹہ سمیت شمالی بلوچستان میں سردی کی شدت برقرار

جیو نیوز - کوئٹہ .....وادی کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف شمالی علاقوں میں سردی کی شدت برقرار ہے۔وادی کوئٹہ ، قلات، ژوب سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 4، قلات میں منفی 6، ژوب میں منفی 6 درجے سنٹی گریڈ رکارڈ کیاگیا۔ دوسری جانب آئندہ 24گھنٹوں کے دوران کوئٹہ اور شمالی بلوچستان میں سردی کی شدت برقرار رہنےکاامکان ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.