تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
31 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 13:33

سوات : ایلم پہاڑی سلسلے سے تین پولیس اہلکاروں کی لاشیں برآمد

جیو نیوز - سوات......سوات اور بونیر کے درمیان ایلم کے پہاڑی سلسلہ میں لاپتہ ہونے والے تین اہل کاروں کی لاشیں مل گئی ہیں، جبکہ ایس ایچ او کو زخمی حالت میں بازیاب کرالیا گیاہے، جبکہ ایک اوراہل کار کی تلاش جاری ہے۔سوات اور بونیر کے درمیان ایلم کے پہاڑی سلسلے میں گزشتہ روز پولیس اور نامعلوم افراد کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہواتھا۔فائرنگ کے بعد بونیر کے تھانہ جوڑ کے ایس ایچ او انور خان سمیت 5 اہل کار لاپتہ ہوگئےتھے۔لاپتہ اہل کاروں کی تلاش کے لئے سوات اور بونیر پولیس کے علاوہ سیکورٹی فورسز نے ایلم کی پہاڑیوں کا محاصرہ کر کے سرچ آپریشن کیا۔سرچ آپریشن کےد وران اے ایس آئی وارث خان سمیت 3 اہل کاروں کی لاشیں مل گئیں، جبکہ ایس ایچ او انور خان کو زخمی حالت میں بازیاب کرالیا گیا۔ ایک اہل کار کی تلاش کے لئے سیکورٹی فورسز کا آپریشن جاری ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.