تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
31 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 14:53

365 دن ساتھ رہنے والے 2014ء کا آخری سورج الوداع

جیو نیوز - لاہور..........365دن ساتھ رہنے والے2014ء کا آخری سورج آج الوداع کہہ گیا۔ 2015ءکوخوش آمدید کہنےکی تیاریاں مکمل ہیں،ہر سال آتاہے چلاجاتاہے،کہیں خوشیاں، کہیں غم دے جاتا ہے۔ اس کے آنے سے مل جائےکامیابی تو یہ اچھا، نہ ملےتوخراب۔ دسمبر کی ٹھٹھرتی سردی میں دھندکی سفید چادر کو ہٹا کر جیسے ہی گھڑی کی سوئیاں 12بجائیں گی، ہلہ گلہ، مبارکبادیں، خوشیاں، تاریخی مال روڈ پر منچلوں کا رقص۔ موٹربائیکس کی آوازیں، بچے، بڑے، خواتین، سبھی تمہیں جوش و خروش سے خوش آمدید کہنے میں مصروف ہیں۔ کہیں نجی پارٹیز میں رقص کےذریعے اس کے آنے کی خوشیاں ہیں ، پھربھی ہر سال کے جانے کے بعد،یہ کیوں ہوتا ہے کہ اس پر اعتراض، نہ اسے آنے سےروک سکے کوئی۔ نہ جانے سے،تو پھرکیوں کریں اس پر اعترض،گر مان لیں صرف اتناکہ یہ تو وقت ہے۔ اس کے ساتھ چلیں تو یہ اچھا، بہت اچھا، نہ چل سکیں تو یہ ہے خراب۔ اس کا آنا تاریک رات کے بعد اجلی اجلی صبح جیسا۔ اس کا آنا دھند اور ٹھٹھرتی سردی میں میٹھی دھوپ جیسا۔ کتنے احساسات، کتنی امیدیں جُڑ جاتی ہیں تم سے۔ امیدوں کے ساتھ بدلنا ہے اس سوچ کو بھی، جو ہماری خوشیں چھین لیتی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.